راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غزہ اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ظہیر زید اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔ چیمبر صدر عثمان شوکت ، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے غزہ اور فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔واک میں ایم پی اے رضوانہ شاہد ، خواتین ممبران، انجمن تاجران کے نمائندوں اور سمال چیمبر کے صدر کے علاوہ تاجر برادری، سول سوسائٹی اور چیمبر کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔