• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7سالہ بچی کے قتل و زیادتی کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس

راولپنڈی، گوجر خان (سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ ) 7 سالہ بچی کے قتل و زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقہ میں سات سالہ بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل متاثرہ بچی کا سگا ماموں تھا جسے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے اسے پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، ترجمان کاکہناہے کہ ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا۔ گوجر خان سے نمائندہ جنگ کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں لاش پوسٹ مارٹم کیا گیا تاہم اسکے لواحقین میں سے شام تک اسکی لاش لینے کے لیے کوئی ہسپتال نہیں آیا۔معلوم ہوا ہے کہ لاش حوالے کرنے کے لیے پولیس لواحقین سے رابطہ میں تھی ۔
اسلام آباد سے مزید