• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

38 ہسپتالوں، میڈیکل اداروں کو 7ارب 41کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری

راولپنڈی( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ )پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعدمحکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے 38ہسپتالوں اور میڈیکل اداروں کو سات ارب 41کروڑ 15 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کر دی ۔ یہ رقم ہسپتالوں کو ادویات کی خریداری اور واجبات کی ادائیگی کے لئے دی گئی ۔راولپنڈی میں ہولی فیملی ،ڈسٹرکٹ، بے نظیر ہاسپٹلز اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کو بھی ادویات کیلئےگرانٹ دی جائے گی جس سےان ہسپتال کو ادویات کی خریداری اور واجبات کی ادائیگی میں آسانی اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی ہو جائے گی ۔ گزشتہ روز اس سلسلہ میں باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید