اسلام آباد (عاطف شیرازی) چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے حفیظ اللہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کا پہلا باضابطہ دورہ کیا جہاں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نورالدین داوڑ نے دیگر افسران کے ہمراہ ڈی ایس آفس میں استقبال کیا، اس موقع پر اجلاس میں ڈی ایس راولپنڈی نے ڈویژن کی کارکردگی، آپریشنل امور، مسافروں کو فراہم سہولیات، ریونیو میں اضافے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جبکہ مختلف شعبہ جات کے افسران نے بھی اپنی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں سے آگاہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر حفیظ اللہ نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں بہتر نتائج قابلِ تحسین ہیں اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نورالدین داوڑ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی، جدید خطوط پر استوار کرنے اور آمدن بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں جبکہ میرٹ، شفافیت اور احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے افسران و ملازمین کو یقین دلایا کہ مسائل کے حل اور تجاویز کے لیے ان کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور امید ظاہر کی کہ راولپنڈی ڈویژن مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گا۔