• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارمل پاسپورٹ 21 کے بجائے 14 دن میں جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ 21 کے بجائے 14 دن میں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیرصدارت اجلاس نےبزنس پاسپورٹ اجرا نظام جلد مکمل کرنےکی ہدایت جا ری کر دی ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ،محسن نقوی نے کہا کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کردیا گیا ہے، پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید