راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جوے کی رقم،چرس،مسرو قہ موٹرسائیکل برآمد جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری پکڑا گیا تھانہ سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر12ملزموں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 12 قمار باز وں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 2 لاکھ 40 ہزار 780 روپے،10 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے2 منشیات سپلائر گرفتار کرکے3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ، کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکےایک کلو800 گرام چرس برآمد کی، جب کہ کہوٹہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو400گرام چرس برآمد کی۔