• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد یونین کونسل 28 کا ٹیوب ویل واٹر فلٹریشن پلانٹ آٹھ ماہ سے بند

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے) صادق آباد یونین کونسل 28 میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ آٹھ ماہ سے بند پڑا ہے جو واسا راولپنڈی کی بدانتظامی، غفلت اور بے حسی کی واضح مثال ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق فلٹریشن پلانٹ کی بندش کی بنیادی وجہ یو سی 28 نزد بند کھنہ روڈ واقع ٹیوب ویل کی خرابی ہے جو نہ صرف کئی ماہ سے ناکارہ پڑا ہے بلکہ اس کا بور بیٹھ جانے کے باعث مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود نہ مرمت کی گئی نہ کوئی متبادل بندوبست کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید