• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، گزشتہ 48 گھنٹوں میں 74 اشتہاریوں سمیت 103 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں سنگین جرائم میں ملوث 74 اشتہاریوں سمیت 103جرائم پیشہ عناصر کوگرفتارکرلیا، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس،تین کلو گرام ہیروئن،1,450 گرام سے زائد آئس،15 بوتل شراب ،مختلف بور کے نو عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 74مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید