• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: شیلٹر اسکولوں پر اسرائیلی بمباری، 10 فلسطینی شہید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتالوں اور شیلٹر اسکولوں پر ہونے والے تازہ ترین حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔ 

پناہ گزین کے اسکول پر ہونے والی تازہ بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی، جس سے 10فلسطینی شہید ہوگئے، جس میں 1 بچہ بھی شامل ہے جو جل کر شہید ہوگیا۔

کل سے اب تک ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

 غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کے علاقے کو خطرناک علاقہ قرار دیا ہوا ہے، بمباری کے سبب ملبے تلے موجود مزید متعدد فلسطینیوں تک پہنچنا ناممکن ہے۔

یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے یمن پر حملےجاری ہیں، صوبے مارب میں 3 اور جنوب مغربی صوبے تعز میں 4 حملے کئے گئے۔

حملوں میں مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ 

علاوہ ازیں فلسطینی اسلامی جہاد نے شام میں گرفتار ہونے والے 2 ارکان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اسلامی جہاد نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شام میں اسلامی جہاد کے 2 ارکان بغیر کوئی وجہ بتاتے 5 روز سے قید ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید