اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نہروں کے ایشو پر ن لیگ پی پی کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پرپہلگام کا ڈرامہ رچایاگیا۔ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو وہ اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔