ملتان(سٹاف رپورٹر) بزم ندیم کے بانی و سرپرست اعلیٰ پروفیسر ندیم نے کہا ہے کہ بزم ندیم شعرا،ادبا اور اہل ذوق خواتین و حضرات کی شاعرانہ اور ادیبانہ حقوق کی تسکین و تکمیل کے لیے ایک منفرد تنظیم ہے جو ادب سے شوق رکھنے والے شاعروں کو بہترین شاعری کے مواقع فراہم کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بزم ندیم کے 103 ویں مشاعرےسے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشاعرے کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے کی، مشاعرے کی مہمان خصوصی تانیہ عابدی تھی جب کہ مہمان اعزاز زاہد مالوف کھاکھی تھے، مشاعرے میں محمد علی باہوش،اشرف جاوید، قمر کیانی، مسرور صدیقی، منظور اعوان،محبوب کمال، مونس ہاشمی، ملک اعجاز ، قاری فہیم، عابد غازل، آصف بٹ اور دیگر نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔