• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی آلہ ہے، حتمی فیصلہ ساز انسان ہیں، سابق نیول چیف

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) نعمان بشیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کوئی حتمی فیصلہ ساز نہیں بلکہ ایک آلہ ہے، مشینیں صرف تجویز کرسکتی ہیں ہمیشہ انسان کا کہا ہی حتمی ہوتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے کردار اور پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی پر سیمینار سے بدھ کو خطاب میں انہوں نے تیزی سے فروغ پذیر تیکنیکی ترقی سے بھرپور استفادہ پر زور دیا انہوں نے اپنے تجربے اور مشاہدے کانچوڑ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت نے مواصلات کے نظام کو وقت اور فاصلوں سے ماورا کرکے قریب تر لادیا ہے پہلے بحریہ کا مواصلاتی نظام طبعی طور پر ایک جہاز کے ذریعہ معلومات فراہم کرکے مکمل کیا جاتا تھا لیکن اب ٹیکنالوجی نے فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے میری ٹائم حدود میں لاجسٹکل چیلنجوں پر بھی بات کی انہوں نے تجویز دی کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ رفتار کو قائم رکھا جائے۔جس میں دستیاب سہولتوں سے استفادہ کیا جائے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے سیمینار کا اہتمام کیا۔ سابق سیکریٹری خارجہ اور آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل نے مصنوعی انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور خلائی صلاحیت جیسی ابھرتی ٹیکنالوجیز کی میری ٹائم سرگرمیوں کی تشکیل نو میں اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں پاکستان کےلیے مواقع اور چیلنجز بھی ہیں میری ٹائم نگرانی میں مصنوعی انٹیلی جنس سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید