• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کا بل 11 ہزار 700 روپے ہوگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 11ہزار 700 روپے ہو گا ، 201تا 300یونٹ کا بیس ریٹ 32.5 ،اوسط ٹیکس 6.49روپے ، 4.49روپے کی سبسڈی ملے گی ،پاور ڈویژن کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ 25اپریل 2025میں سنگل فیز گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی موجودہ شرح 201تا 300یونٹ سلیب اس طرح سے ہے کہ بیس ریٹ 32اعشاریہ 5 ، کیو ٹی اے (سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ)منفی 1اعشاریہ 90، ایف سی اے (فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ )منفی 1اعشاریہ 36، ڈی ایس ایس 3اعشاریہ 23روپے، ٹیکس ایوریج 6اعشاریہ 49روپے ہے، اس طرح مجموعی قیمت فی یونٹ 39روپے ہے، 25اپریل کو تین سو یونٹ والے صارفین کا تخمینہ بل گیارہ ہزار سات سو روپے ہے ، کیو ٹی اے (سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ) اور ایف سی اے (فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ) آنے والے مہینوں میں بنیادی معاشی متغیرات کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتے ہیں ، تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے 201سے 300یونٹ سلیب کیلئے 36روپے 89پیسے فی یونٹ کے بیس ریٹ کے مقابلے میں حکومت اس وقت 32روپے 55پیسے فی یونٹ وصول کر رہی ہے اور اس کے مطابق سماجی و اقتصادی مقاصد اور بجٹ اہداف کی بنیاد پر 4روپے 34پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید