• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IB اوراسپیشل برانچ اینٹی اسمگلنگ چیک پوسٹوں کا مشترکہ آڈٹ کریں گی

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی لوکیشن اور اس حوالے سےخصوصی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے اسپیشل برانچ کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور سپیشل برانچ صوبے میں پہلے سے بنائی گئی انٹی سمگلنگ چیک پوسٹوں کا مشترکہ آڈٹ کریں گی جس کا خصوصی فوکس ان پوسٹوں پر حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے وسائل اور ان کی آئوٹ پٹ پر ہوگا۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ سپیشل برانچ صوبے بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی لوکیشن اور رپورٹس چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سے شئیر کریگا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ہر ہفتے میں دو مرتبہ جوائنٹ انسپکشن کے لئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کے لئے سنٹرل پولیس آفس اور چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ تمام اضلاع میں فوکل پرسنز کے نام ڈی جی ایکسائیز سے شئیر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید