• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ کیلئے کیمرج یونیورسٹی اور حکومت میں معاہدہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے مابین علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے مابین اہم مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر، ڈائریکٹر سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر شائلاجہ فینل اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران بھی موجود تھے، ہائی کمشنر نے کہا کہ علامہ اقبال کو پاکستان کا فکری بانی تصور کیا جاتا ہے، اقبال کی شاعری، فلسفہ اور فکر نے تحریک پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا یہ مفاہمتی یادداشت ہماری اُس کوشش کا اہم سنگِ میل ہے جس کا مقصد پاکستان کے بھرپور ثقافتی، ادبی اور علمی ورثے کو فروغ دینا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید