کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سےڈالر کی قیمت خرید281.00روپے سے بڑھ کر 281.10روپے اور قیمت فروخت 281.20روپے سے بڑھ کر 281.30 روپے ہو گئی،دوسری جانب سونے کی قیمت 3لاکھ 52 ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی 3 لاکھ ایک ہزار 783روپے پر برقرار رہی،مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی سے 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔