اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )حکومت نے افغان شہریوں کے انخلا کی میعاد 30 جون تک بڑھا دی ،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ون ڈاکومنٹ پالیسی شروع کرنےکا نفاذ کیا ہے جو بھی پاکستان آئے گا وہ ویزا لےکرقانونی دستاویزات کے ساتھ آئیگا تاہم پاکستان نے اپنی ویزا پالیسی نرم کی ہے ، افغان شہریوں کے انخلا کی میعاد30جون تک بڑھا دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ون ڈاکومنٹ پالیسی تحت 8لاکھ57ہزار157افرادکو اپنے ملکوں میں واپس بھیجا گیا۔