• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹریشن برانچ میں ٹوکن سسٹم نصب، خواتین ، معذور افراد کیلئے الگ کائونٹر بنے گا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت کی ہدایات کے بعد رجسٹریشن برانچ تحصیل راولپنڈی میں شہریوں کے بیٹھنےکیلئے سو کے لگ بھگ نشستیں لگادی گئیں جبکہ دستاویزات کی رجسٹریشن کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے ٹوکن سسٹم بھی نصب کردیا گیا ۔رجسٹرار اربن ون/رورل انس بھٹی نے بتایا کہ روزانہ آنے والے شہریوں کی فریش دستاویزات کی رجسٹریشن روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کی جارہی ہے۔جلد انفارمیشن ڈیسک شروع کررہے ہیں جہاں شہریوں کی رہنمائی ہوگی تاکہ وہ مناسب رہنمائی کے بعد رجسٹریشن پراسیس میں داخل ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیک لاگ کو بھی ساتھ ساتھ کلیئر کیا جارہا ہے۔روزانہ تین سے پانچ شہری رجسٹریشن برانچ سے رجوع کرتے ہیں ان کی سہولت کیلئے ایک دن دستاویزات وصول کی جارہی ہیں۔جلد خواتین اور معذور افراد کیلئے الگ کائونٹر کی سہولت کا آغار کردیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید