• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آرزکا بروقت اندراج یقینی بنانے کے احکامات جاری

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ایف آئی آرزکے بروقت اندراج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔رواں ماہ اب تک ایس اوپی کے مطابق 220ایف آئی آرزکے اندراج میں تاخیر کی گئی ،مقدمات بروقت درج نہ کرنے میں پہلے نمبر پر تھانہ صادق آباد رہاجہاں یکم سے 23اپریل تک 22ایف آئی آرزکے اندراج میں ٹائم لائن کی پابندی نہیں کی گئی ۔تھانہ نیوٹاؤن میں 17،تھانہ صدر بیرونی میں 16،تھانہ گوجر خان میں 14،تھانہ بنی میں 13،تھانہ دھمیال میں 13،تھانہ ٹیکسلامیں 13،تھانہ وارث خان میں 12،تھانہ واہ کینٹ میں 12،تھانہ نصیرآباد میں 12،تھانہ ائرپورٹ میں 11،تھانہ صدر واہ میں 8،تھانہ روات میں 7،تھانہ کلرسیداں میں 7،تھانہ رتہ امرال میں 6،تھانہ سول لائنزمیں 6،تھانہ آراے بازار میں 4،تھانہ سٹی میں 4،تھانہ مندرہ میں 4، اور دیگر ایف آئی آرکے درج کرنے میں مقررہ وقت کی پابندی نہیں کی گئی ۔مراسلے میں کہاگیاہے کہ مقدمات کے اندراج کویقینی بنائیں ،عدم تعمیل کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید