اسلام آباد (جنگ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے سربراہ رائے محمد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کرنیوالے ملک کا بڑا سرمایہ ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ وطن عزیز کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد پرموٹرز کی استعداد کار کو بڑھانا اور انہیں امیگریشن قوانین‘ محفوظ سفر اور بہتر کارکردگی دکھانے کی تربیت دینا تھا۔ راولپنڈی آفس کے ڈائریکٹر فرخ جمال ،چوہدری عبدالجبار نے بھی خطاب کیا۔