• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف آج ریلیاں اور دھرنا دیں گے، پی ایم اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کر کے غریبوں سے علاج چھیننے کی کوشش مل کر ناکام بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پی ایم اے جنوبی پنجاب کی برانچز کے عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کی تمام برانچز نجکاری کی مخالفت کرتی ہیں، آج گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر پنجاب بھر کے ہسپتالوں سے ریلیاں نکال کر دھرنا دیں گے، اس موقع پر ڈاکٹر اطہر کلیم صدر پی ایم اے مظفر گڑھ، ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر عمران مزاری ،ڈاکٹر عامر رضا پی ایم اے جھنگ، ڈاکٹر کمال پی ایم اے وہاڑی ، ڈاکٹر ذکریا پی ایم اے خانیوال اور دیگر موجود تھے۔ 
ملتان سے مزید