کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ہفتہ 26اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، حماس نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی ہے، وکلاء برادری کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت گئی ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، آبی جارحیت اور پاکستان دشمن عزائم اور اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،غزہ اور کشمیرمیں بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا،قوم بھارتی جنگی جرائم کے خلاف متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے قائم مقام جنرل سکریٹری عمران عزیز،ممبر مینجنگ کمیٹی عارفہ پیزادہ ودیگر وکلاء سے ملاقات اور میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علاوہ ازیں شہر کے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے،منعم ظفر خان نے ڈپٹی سکریٹری یونس بارائی اور اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد کے ہمراہ گلبہار مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا۔