کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ بی تھانے کی حدود رشیدآباد نجی کمپنی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 64 سالہ محمد راشد ولد محمد شریف جاں بحق ہو گیا ،پولیس کا کہناہے کہ قتل بظاہر ٹارگیٹڈ معلوم ہوتا ہے ،مقتول کا آبائی تعلق بہاولپور سے کراچی میں عابدآباد بلاک سی کا رہائشی ، حب چوکی میں کام کرتا تھا۔