• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز منصوبہ پر ن لیگ و پی پی معاہدہ بلاول نے مندرجات سے آگاہ کردیا

سکھر (بیورو رپورٹ) کینالز منصوبہ کے حوالہ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مندرجات سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو تفصیل سے آگاہ کردیا۔ سکھر میں منعقدہ جشن سندھ جلسہ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پی پی اور مسلم لیگ ن کا معاہدہ ہوا ہے، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں، یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ صوبہ سندھ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی اتفاق و رضامندی نہیں ہوجاتی۔
اہم خبریں سے مزید