اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر سرحد پار سے کسی طرح کی بھی کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،ملک بھر کے وکلاء پوری قوم کے ہمراہ، اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمیاں محمد رئوف عطاء کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کو ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی کے جواب میں ایک مناسب اقدام اور قومی وقار کے تحفظ کیلئے ناگزیر سمجھتی ہے۔