لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے اراکین نے لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل پر چیئرمین کمیٹی کو درخواست دے دی۔سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے اراکین نے فرخ جاوید مون، حافظ فرحت عباس اور شعیب امیر اعوان نے آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹس اور محکمہ داخلہ کے افسران کو بریفنگ کے لئے بلانے کی درخواست کی ہے ۔