• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسز صحت کے نظام کی مضبوط بنیاد، انسانیت کی روشن علامت: پروفیسر فاروق افضل

لاہور (جنرل رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرسز صحت کے نظام کی مضبوط بنیاد، مریضوں کے اعتماد اور انسانی ہمدردی کی روشن علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت کا عظیم مشن ہے جس میں جذبہ ایثار، صبر، شفقت اور پیشہ ورانہ مہارت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات، ہنگامی صورتحال اور طویل ڈیوٹی اوقات میں بھی نرسنگ کمیونٹی جس ذمہ داری، خلوص اور عزم کے ساتھ خدمات انجام دیتی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسز ہسپتالوں میں علاج معالجے کے مؤثر نظام، مریضوں کے اعتماد کی بحالی اور طبی سہولیات کی بہتر فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ طبی شعبے میں ان کی خدمات کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
لاہور سے مزید