• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ معرکۂ حق، پاکستان ریلویز کی ریلی، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یومِ معرکۂ حق کے موقع پر پاکستان ریلویز کے زیرِ اہتمام لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک پُروقار اور پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریلوے افسران، ملازمین اور قلیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت سی ای او پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے کی، جبکہ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
لاہور سے مزید