لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو اور مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی پاکستان کے عوام، افواجِ پاکستان اور حکومت کا مشترکہ افتخار اور وقار ہے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاک فضائیہ و بحریہ کی قیادت،افسران، سائبر وار فیئر کے ماہرین اور تینوں مسلح افواج کے جوان اس عظیم تاریخی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں.لیاقت بلوچ نے بنوں میں خوفناک دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی، پاکستان میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ انڈیا اسرائیل شیطانی گٹھ جوڑ ہے ۔