• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں میں لاکھوں مریض مستفید ،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ صحت اقدامات کے حوالہ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فلیگ شپ پروگرامز میں شفافیت کو یقینی، سروس کا معیار بہتر بنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پر زوردیا ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں میں لاکھوں مریض مستفید ہوئے، سرجریز کی گئیں جبکہ اربوں روپے کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔پنجاب میں وزیراعلیٰ اسپیشل انشی ایٹو برائے کینسر پیشنٹس کامیابی سے جاری ہے۔
لاہور سے مزید