راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلطان باجوہ نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت کی۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ رنگ روڈ منصوبہ اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ضلع راولپنڈی میں 864 اور ڈویژن بھر میں 3678افراد کو قرضہ فراہم کیا گیا۔ ڈریم واٹر پروجیکٹ 2027 میں مکمل کر لیا جائے گا۔دادوچھا ڈیم سمیت پانی کی فراہمی کے دیگر منصوبوں پر ورکنگ کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں رواں برس 105 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ۔ پی ایچ اے کے ڈی جی احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے پر کام جاری ہے۔بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا کہ واسا شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنے رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کرے۔