• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

53 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات اسلحہ، 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں کی پولیس نے 53 جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا ۔ اسلام آباد پولیس نے 33 ملزمان سے2085 گرام ہیروئن ،172 گرام آئس ، شراب کی 20 بوتلیں، بھاری تعدادمیں پتنگیں، ڈوریں اور 4 پستول برآمد کرلئے۔ سات اشتہاری بھی دھر لئے گئے ۔تھانہ شالیمار پولیس نے گر وہ کے رکن سے 8مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے ۔کینٹ پولیس نے ملزمہ سے 1 کلو 900 گرام ہیروئن برآمد کی۔ راولپنڈی پولیس نے دیگر واقعات میں متعدد افراد سے منشیات، دو مسروقہ موٹر سائیکل ، چار پستول اور رائفل برآمد کر لی۔
اسلام آباد سے مزید