اسلام آباد (نیو زرپورٹر )سی ڈی اےکے ممبر ایڈمنسٹر یشن و سابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کے سسر اور ڈی آئی جی اسلام آباد ہارون جوئیہ کے والد سابق سیشن جج ملک عطا رسول جوئیہ گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے ۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کی دوپہر فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، ڈاکٹر مختار احمد بھر تھ،انجم عقیل خان،زمرد خان،ڈاکٹر جمال ناصر،چوہدری یاسین سمیت دیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔