اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں جمعہ کو سکیورٹی ڈویژن میں تقریب منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی سکیورٹی سید علی نے بطور مہماں خصوصی شرکت کی۔ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک ،غازی اہلکار اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں غازیوں کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانسٹیبل راول خان کو شجاعت میڈل اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ جن افسران کو غازی میڈلز ملے ان میں اے ایس آئی رب نواز، توفیق احمد ،ہیڈ کانسٹیبل ظفر یوسف، صفدر زمان، کانسٹیبل قیصر عباس ، اختر حسین، محمد عمران ، محمد خرم ، شمعون ڈیوڈ، ناصر احمد ،محمد بلال ، محمد اشرف کو بھی غازی میڈل سے نوازا گیا۔