ملتان (سٹاف رپورٹر )صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرزملتان ظفر اقبال صدیقی جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم،عزیز الرحمن انصاری،ملک اختر حسین،طاہر ڈوگر،خواجہ عمار یاسر،خواجہ یاسر اشفاق،شیخ عامر سلیم،مرزا عجاز علی۔ممتاز بابر،شیخ غلام مرتضی،میاں ظفر اقبال،حاجی اصغر اکبر مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کی یہ جارحانہ حکمتِ عملی خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو اس کے نہ صرف زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ لاکھوں چھوٹے تاجر، کسان، اور کاروباری حلقے تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔ یہ اقدام دراصل پاکستان کی اقتصادی خودمختاری پر حملہ ہے۔