• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی ہڑتال میں عوام پورے جذبے کیساتھ حصہ لیں، جماعت اسلامی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور صوبائی صدر شازیہ سیال نے کہا ہے کہ 26اپریل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے عوام پورے جذبے کے ساتھ جصہ لیں اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ جو کہ ہمارا ایمانی تقاضا اور دینی فریضہ بھی ہے -بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے آبی جارحیت کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اسرائیل عالمی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے -اقوام متحدہ اسرائیل اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے اور اہل غزہ پر ہونے والے ظلم کی دار رسی کرے۔
ملتان سے مزید