• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ : تین نابالغ بچے ماں کے حوالے ایس ایچ او سیتل ماڑی پر اظہار برہمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد رفیق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور ضلع مظفرگڑھ نے پٹیشنر کے تین نابالغ بچوں کو جمعہ کے روز عدالت کے روبرو پیش کردیا اور عدالت نے تینوں بچے ماں کے حوالے کردیئے، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے موقع واردات سے فرار میں استعمال ہونے والی مہران کارکی سپر داری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس محمد وحید خان نے ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو حکم دیا ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہے اور اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے ،منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہزاد کو05سال قید اور40ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت منظور۔
ملتان سے مزید