ملتان (سٹاف رپورٹر) انیس روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن دھرنے میں شامل ہیلتھ ملازمین پر پولیس تشدد اور حکومتی مذاکرات میں غیرسنجیدگی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال ملتان میں جمعہ کے روز بھی شعبہِ بیرونی مریضاں میں مکمل ہڑتال رہی، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور ایپکا کے لوگوں نے پانچویں روز بھی ہسپتال میں کام روک دیا۔ دور دراز سے آئے مریضوں مشکلات کا سامنا رہا۔