• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیرف ریٹ پر 90 دن کی معطلی متوقع، وقت کا فائدہ اٹھایا جائے، مقررین

کراچی (جنگ فورم/ سلیم اللہ صدیقی) ٹیرف ریٹ پر90دن کی معطلی موقع ہے، وقت کا فائدہ اٹھایاجائے،ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف ریٹ بڑھانے کا اعلان دنیا کی تجارت پر ایٹم بم مارنے جیسا ہے ٹیرف متاثرہ ممالک کو چاہیے کے وہ مشترکہ حکمت عملی کے لیے یونین بنائیں ،یہ ورلڈ ٹریڈ وار ہے حکومت اکنامی ایمرجنسی کا اعلان کرے ،ٹیرف نے ہمارے تمام خریداروں کو کنفیوز کردیا ہے بڑے بائیرز نے ٹیرف وار کے سبب اپنے کاروبار کو سمیٹا ہے اور خریداری روک دی ہے ، یہ بات جنگ فورم میں ’’ ورلڈ ٹیرف وار، اہداف اور اثرات ‘‘ کے موضوع پر مقررین نے کی ، فورم میں میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیئرمین زبیر موتی والا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی اور پاکستان ہوزری مینوفیکچرر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کےمرکزی چیئرمین،ایم بابر خان نے اظہار خیال کیا ۔ میزبانی کے فرائض جنگ فورم کے ایڈیٹر محمد اکرم خان نے انجام دیئے ،فورم کا انعقاد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کیا گیا۔ زبیرموتی والا نے کہا ہے کہ ٹیرف ریٹ پر90 دن کی معطلی موقع ہے وقت کا فائدہ اٹھایاجائے،ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف ریٹ بڑھانے کا اعلان دنیا کی تجارت پر ایٹم بم مارنے جیسا ہے ٹیرف متاثرہ ممالک کو چاہیے کے وہ مشترکہ حکمت عملی کے لیے یونین بنائیں ،امریکا ہمارے لئے بہت اہم ہے لیکن امریکا کےلیے ہماری ایکسپورٹ صرف تین فیصد ہے ہم پر اتنا فرق نہیں پڑے گا اصل مسئلہ چین کا ہے اتنی بڑی تعداد میں ان کا مال کہاں جائے گا ،ٹرمپ نے امریکی عوام سے ووٹ ان پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کے وعدے پر لیے ہیں وہ فرق ٹیرف ریٹ بڑھا کر پورا کرنا چاہتے ہیں یہ ٹرمپ کی اکنامکس ہے لیکن صرف ٹیرف بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،60 ممالک پر ٹیرف ریٹ بڑھا گیا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید