• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی بہو ہوں مودی اور یوگی مجھے رہنے کی اجازت دیں، سیما حیدر

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کیےجانے کے بعد پاکستان سے بھاگ کربھارت جا کر شادی رچانے والی سیماحیدر کےلیے عجیب صورتحال پیدا کردی ہے۔ 

اپنے ویڈیو میں سیماحیدر نے کہا کہ "میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔ میں بھارت کی بہو ہوں اور میں وزیر اعظم (نریندر) مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی (آدتیہ ناتھ) سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ 

سیماء حیدر 2023 میں اس وقت خبروں میں آئیں جب وہ پاکستان چھوڑ کر اپنے بھارتی محبوب سچن مینا سے شادی کرنے کے لیے بھارت آ گئیں۔ 

قبل ازیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ محبوب کی خاطر پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جانا چاہیے، اب وہ بھارتی بہو ہے۔ انہوں نے ایک بھارتی کے بچے کو جنم دیا ہے۔ 

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سیما حیدر کی حمایت میں بیان جاری کیا اور کہا کہ ہمیں ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید