• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون میں مبینہ طور پر بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کے گھر میں گھس کراسے گولیاں مارکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانہ کی حدود بلدیہ ٹائون یوسف گوٹھ گلی نمبر 36 میں واقع ایک گھر کے اندر فائرنگ کے واقعےمیں 24 سالہ خاتون عائشہ زوجہ شاہد علی جاں بحق ہوگئی ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر شاہد نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم نے کچھ روز قبل پسند کی شادی کی تھی ہمارا تعلق سکھر سے ہے، پولیس نے بتایا کہ شاہدکے بیان کے مطابق اسکی اہلیہ اسکے سالوں نے گھر میں گھس کر قتل کیااور فرار ہوگئے ،پولیس نے شاہد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید