کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیموریہ پولیس کے ہاتھوں تین روز قبل نارتھ ناظم آباد بلاک این میں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے تھے جو کہ شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے اور مزاحمت پر شہری کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا ، تینوں ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تھی ۔گذشتہ روز تین ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت ریحان کے نام سے کی گئی تھی۔