کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی خمیسو گوٹھ لعل شہباز کالونی کبریٰ مسجد کے قریب گھر سےخاتون کی گلا کٹی لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 21 سالہ سویرا زوجہ سرفراز کے نام سے ہوئی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔مقتولہ کا شوہر سرفراز قسطوں پر موبائل فون فروخت کرتا ہے ۔ مقتولہ کے شوہر سرفراز نے پولیس کو بیان دیا کہ تقریبا رات پونے 9بجے گھر واپسی آیا تو دیکھا کہ بیوی اوندھے منہ لیٹی ہوئی تھی اور جب اسے سیدھا کرکے دیکھا تو اس کا گلاکٹا ہوا تھا۔