کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔تنویر پاستا،رمضان،نعمت اللہ،امین، عمار اور حذیفہ پیش ہوئے۔عدالت نےملزموں کی عبوری ضمانت میں تین اکتوبر تک توسیع کردی۔ وکیل صفائی محمود حسین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہورہے ہیں،ملزموں کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔