کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد پرنقیب اللہ قتل کیس میں باقی ملزمان کو بھی بری کردیا۔نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف عدالت نے ٹرائل کا فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر شعیب شوٹر ،امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کردیا ۔بری ہونے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد ، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ مقابلہ جعلی تھا۔