کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کی مقامی عدالت نےکوکین کوئن انمول عرف پنکی اور سہوت کار سمیر کیخلاف منشیات کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔کوکین کوئن انمول عرف پنکی اور سہولت کار سمیر کیخلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ انمول پنکی اورسمیر پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کو وڈیو لنک کےذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ پر پولیس کی جانب سے منشیات کا الزام ہے،کیا جرم قبول ہے؟ملزمان نے وڈیو لنک کے ذریعےصحت جرم سے انکار کردیا۔