• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کُروسک کو یوکرینی قبضے سے آزاد کرا لیا ہے، روسی دعویٰ

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کی ریاستی نیوز ایجنسی آر آئی اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق روس جلد ہی کُروسک کے علاقے میں یوکرینی فوج کی ’بکھری ہوئی باقیات‘ کو تباہ کر دے گا۔روسی ریاستی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے کہا ہے کہ ایک روسی فوجی کمانڈر نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اہم علاقے کُروسک میں بکھری ہوئی یوکرینی فوج کو مکمل طور پر تباہ کر دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پوٹن نے ہفتے کے روز کُروسک میں یوکرینی فوج کے حملے کی ناکامی پر مسرت کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل ماسکو نے کہا تھا کہ یوکرینی فوج کے قبضے والے آخری گاؤں کو بھی آزاد کرا کے وہاں سے یوکرینی فوج کو نکال دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید