کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو ہلاک کردیا ،مقابلہ خواجہ اجمیر نگری اور جمشید کوارٹرتھانہ کی حدود میں پیش آئے ،تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس نے دورانِ گشت پیا لہ ہوٹل کے قریب ملزمان کو انٹرسیپٹ کیا ،جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں دو طرفہ فائرنگ اور مقابلے کے بعد 2ملزمان کو ہلاک کردیا، ملزمان سے 2عدد پسٹل، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہلاک ملزمان ہسپتال منتقل کیا گیا ،،ایس ایچ او ثاقب کے مطابق ہلاک ملزمان میںایک ہلاک ملزم کی شناخت سجادعلی چانڈیو کے نام سے ہوئی ،جبکہ دوسرے ہلاک ملزم کی شناخت فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی،ہلاک دونوں ملزمان کی عمریں 30سے28برس کے درمیان ہیں ،جو شکل وصورت سے سندھی یاسرائیکی معلوم ہوتے ہیں ۔ جمشید کوارٹرز پولیس نے جمشید روڈ ایم اے جناح روڈپردہ پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک اور ساتھی کو زخمی حالت میںگرفتارکرلیا،ایس ایچ او اشرف جوگی کے مطابق پولیس موبائل گشت پر مامور تھی کہ مذکورہ مقام پر دو ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے،پولیس موبائل دیکھ کر ملزمان نے فرارہونے کیلئے فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میںایک ڈکیت عاشر فراز ہلاک اور دوسراملزم فرحان شفیق زخمی ہوا،ہلاک وزخمی ملزمان کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول،دو موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،جبکہ ہلاک ملزم کی لاش اورزخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او کے مطابق زخمی حالت میں گرفتارملزم سے مزید جانچ جاری ہے ۔