• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیتی کورس قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا، کنڈیشننگ ایسوسی ایشن

پشاور(وقائع نگار) پروفیشنل اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا میں پہلی بار فٹنس، نیوٹریشن اور ری ہیبلی ٹیشن کا لیول ٹو تربیتی کورس 3 اور 4 مئی کو پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا اس کورس میں ملک کے نامور کوچز اور ٹرینرز انسانی صحت اور فزیکل فٹنس کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کریں گے۔دو روزہ اس خصوصی تربیتی کورس کے دوران شرکاء کو دس اہم موضوعات پر سیشنز دیے جائیں گے، جن میں ایڈوانس نیوٹریشن، ریکوری نیوٹریشن، والیم ٹو ماس ٹریننگ، میٹابولک فیٹ لوز، اسٹرینتھنگ، کنڈیشننگ، اسپورٹس انجریز، سی پی آر، بی ایم آر ایپلیکیشن اور پریکٹیکل سیشنز شامل ہیں۔خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمن نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی سیشن ہر اس سرٹیفائیڈ کوچ کے لیے نہایت اہم ہے جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیشن سے نہ صرف شرکاء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علم و تربیت حاصل ہوگی بلکہ انہیں بین الاقوامی معیار کے کوچ بننے میں بھی مدد ملے گی۔
پشاور سے مزید