• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا علیزے شاہ نے انسٹا گرام کو خیر باد کہہ دیا؟

کیا علیزے شاہ نے انسٹا گرام کو خیر باد کہہ دیا ہے؟ یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ ان کی مبہم انسٹا پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں میں کھلبلی مچ گئی۔

نوجوان اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کم عمری میں ہی گھروں کا جانا پہچانا نام بن گئی تھیں، انہوں نے اچانک سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

پروگرام سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے مشہور ڈرامہ عہد وفا میں اپنی معصوم اداکاری سے دلوں کی دھڑکن بن گئی تھیں، بعدازاں انہوں نے کئی کامیاب ڈرامے کیے، لیکن تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ کبھی لباس پر تنقید، کبھی اسٹائل پر بحث اور کبھی میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہونے پر تبصرے ہوئے۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو مسلسل دوسروں کے نشانے پر محسوس کرتی ہیں۔

 انہوں نے اعتراف کیا کہ میں باہر سے جتنی مضبوط نظر آتی ہوں، اندر سے اتنی ہی ٹوٹ رہی ہوں۔

ایک اور بیان میں علیزے نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ میں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے کردار حاصل نہیں کیے، پھر بھی مجھے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انسٹاگرام کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

علیزے کے انسٹاگرام ہینڈل کا عکس: ایمیج  اسکرین گریب
علیزے کے انسٹاگرام ہینڈل کا عکس: ایمیج  اسکرین گریب

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے صرف دو الفاظ لکھے کہ I Quit اور سوشل میڈیا کو جہنم قرار دیتے ہوئے اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔

ایمیج: اسکرین گریب
ایمیج: اسکرین گریب

علیزے کے اس اقدام پر مداحوں کی رائے دو حصوں میں بٹ گئی، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، ایک تبصرے میں کہا گیا کہ جب پوسٹ کرنا آتا ہے تو تنقید بھی سہنی چاہیے۔

جبکہ دوسری جانب بہت سے لوگ علیزے کےلیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، "وہ کسی تکلیف سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے"، جبکہ دوسرے نے دعا کی کہ "اللّٰہ انہیں ہدایت دے اور سکون عطا فرمائے۔"

انٹرٹینمنٹ سے مزید